کھیل
پاکستان نے 326 رنز کا ہدف حاصل کر کے سہ ملکی سیریز جیت لی، فخر زمان کی 127 رنز کی شاندار اننگز
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا اور 9 گیندیں باقی تھیں۔ فخر زمان نے 127 اور سعد بیگ نے 74 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔